فارما کمپنیوں نے عید سے پہلے دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

Many medicines prices increased by Pharmaceutical companies, City42
کیپشن: فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے عید سے پہلے پوبرجن انجیکشن  کی قیمت 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے، پائیوڈین کی بوتل 148 سے 250 روپے کر دی جبکہ پیناڈول کا پتہ 26 روپے سے بڑھا کر 32 روپے کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  فارماسیوٹیکل کمپینوں نےعید  سے پہلے پیناڈول، پائیوڈین اور کئی دیگر دواوں کی قیمت بڑھا دی۔  پیناڈول کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا۔دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

پیناڈول اور دیگر کئی ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ادویات نئی قیمتوں کے ساتھ میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کر دی گئیں۔  پیناڈول گولی کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ۔ پائیوڈین کی بوتل 148 سے بڑھ کر 250 روپے پرپہنچ گئی ۔ گائنی میں استعمال ہونے والے انجکشن پوبرجن کی قیمت 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے ہوگئی ۔اور کلومیڈ ٹیبلٹ کی قیمت 42 روپے سے بڑھ کر 63 روپے مقرر کر دی گئی۔ دیگر ادویات بھی 20 فیصد یا اس سے زائد تک مہنگی ہوگئیں۔