9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ 

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی ویڈیو ز پر مبنی یہ رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تیار کی ہے، رپورٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا تسلسل واضح دکھائی دیتا ہے ۔ 9 مئی کے واقعات کی فارنزک رپورٹ ان ویڈیوز  پر مبنی ہے جو  جے آئی ٹی نے فارنزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی تھیں ۔

رپورٹ کے مطابق ہجوم کےلبرٹی چوک سے گرجا چوک تک جانےکا ثبوت مل گیا ہے، ان ویڈیو ز میں اعجاز چوہدری سمیت تمام گرفتار ملزمان کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔ڈنڈے اورجھنڈے پکڑے افراد 4 بج کر 57 منٹ پر شیرپاؤ برج پرپیدل آرہےتھے،5 بج کر 10 منٹ پرگرجا چوک میں موٹر سائیکل سواروں کاہجوم اکٹھاہوا، 5،بج کر 16 منٹ پرطفیل روڈ اور  اسد جان روڈپر بھی ہجوم کی موجودگی نظر آتی ہے۔5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہرپہنچا،افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم اور میڈیکل چوک میں بھی ہجوم کی موجودگی کےشواہد مل گئے ہیں۔

 8 بج کر 40 منٹ پرہجوم سی ایس ڈی میں داخل ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سزادلوانے کے لیے   تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سے سیکڑوں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer