ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی او سی نے گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

این سی او سی نے گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینماگھرکھل گئے ، کارباری مراکزیکم جولائی سےرات 8نہیں دس بجےبندہوں گے، آؤٹ ڈورشادی کی تقریب میں 400 افراد شرکت کرسکیں گے، آؤٹ ڈورکھانےکی رات12بجےتک اجازت ہوگی، ملک بھرمیں ایس اور پیز کے ساتھ کوروناپابندیاں نرم کردی گئیں، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے اپنا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پابندیوں میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ،جس کا اطلاق یکم جولائی سے 31 اگست تک ہوگا، کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے پر اتفاق کیا گیا، پٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز سمیت ضروریات کے اہم کاروبار چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی ہے،صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، شادی کی تقریب آؤٹ ڈور ہوگی جس میں 400 افراد شرکت کرسکیں گے،ویکسین لگوانے والے، 200 افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔
ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، مزارات کو ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، فیصلے کے مطابق رات ایک بجے تک صرف ویکسی نیشن شدہ افراد کے لیے سینما کھولنے کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ رواں دواں رکھنے کا کہا گیا ہے، تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔
تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا اور وہ ہی اس حوالے سے احکامات جاری کریں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer