ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس میں چار گنا اضافہ؛ نوٹیفکیشن جاری

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس میں چار گنا اضافہ؛ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین)پاکستان میڈیکل کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا، انٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی ریونیو کو لیکشن مہم کے پیش نظرانٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس 1500 سے بڑھا کر 6000 کر دی گئی،یوایچ ایس کے زیر اہتمام ٹیسٹ کی فیس 500 اور گزشتہ سال 1500 تھی،ایک لاکھ 75 ہزار طلبہ میڈیکل ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں،پاکستان میڈیکل کمیشن مجموعی طور پر 1 ارب 50 کروڑ کمائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں سال اول میڈیکل کے سینکڑوں طلباء کے داخلے معطل کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی، جسٹس عائشہ اے ملک نے طالبہ نمرہ ضیاء و دیگر کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن حکام پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے طلباء کا داخلہ معطل کرکے نئے داخلے کرسکتے ہیں۔

اگر کالجز نے قانون کے مطابق طلباء کو اضافی نمبرز دیئے ہیں تو اس میں کیا خرابی ہے،آپ نے ہی قانون میں یہ اختیار میڈیکل کالجز کو دیا ہے،اگر کچھ غلط ہوا تھا تو اس وقت ایکشن کیوں نہیں لیا۔

درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے،درخواست میں موقف پیش کیاگیا کہ میڈیکل کے سال اول کے طلباء اور تین ماہ سے کلاسز پڑھ رہے تھے،پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز پر الزامات عائد کرکے داخلے معطل کر دیے،اگر کوئی خلاف ضابطہ کام ہوا ہے تو انتظامیہ نے کیا طلبہ کا کیا قصور ہے؟ میرٹ پر آنے اور بھاری فیسیں ادا کرنے کے باوجود داخلے معطل کرنا غیر قانونی ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے اس کارروائی سے درخواست گزار طلباء کی تعلیم متاثر ہوئی،عدالت سے استدعا کی گئی کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کا طلباء کے داخلے معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer