ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کے وارڈنز بھی منشیات کے عادی 

traffic wardens file photo
کیپشن: traffic wardens file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز بھی منشیات کے عادی نکلے،ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 وارڈنز معطل کر دیے گئے۔

سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز بھی منشیات کے عادی نکلے ہیں،ذرائع کے مطابق منشیات ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 وارڈنز معطل کر دیے گئے ہیں،انسپکٹر فضل حسین،وارڈن عرفان رفیق،حاجی عمران،عنصر اعجاز،ٹریفک وارڈن جنید اصغر،کاشف یوسف،بابر سہیل اور عرفان علی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 14 ٹریفک وارڈنز کے منشیات ٹیسٹ کروائے گئے،آئی جی پنجاب کی جانب سے منشیات کے عادی افسران و اہلکاروں کے ٹیسٹ کرنے کا کہا گیا تھا جبکہ منشیات کے عادی وارڈنز کے خلاف مقدمات اور محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی،اور منشیات ٹیسٹ نہ کروانے پر دو ٹریفک وارڈنز پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں۔

   واضح رہے کہ قبل ازیں  پنجاب پولیس سے متعلق بھی انکشاف ہوا تھا کہ منشیات وشراب کےفروشی اور اس کےاستعمال کےخلاف کارروائیاں کرنے والے سینکڑوں افسران واہلکاروں بھی نشے کے عادی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نشے کے استعمال اور فروخت میں ڈیلرزکے آلہ کارنکلےہیں۔ لاہورسمیت پنجاب بھر 465 افسران واہلکار شراب جبکہ 235افسران واہلکارہیروئن اور آئس وچرس کے عادی نکلے۔ لاہورکے 98افسران واہلکار شراب کےنشے میں دھت رہتے ہیں جبکہ 35افسران واہلکارہیروئن، آئس اورچرس کے نشے کرتے ہیں۔