ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی، ایڈوائزری 31 جولائی تک نافدالعمل رہے گی۔
سی اےاے کی جانب سے جاری ٹریول ایڈ وائزری کے مطابق سول ایوی ایشن نے ائیر لائن کو کورونا وائرس کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا، کورونا وائرس کی علامات میں نرلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری کے حامل مسافر کو ائیر لائن ٹکٹ جاری نہ کریں، سفری ٹکٹ لینے کے بعد مسافر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ائیرپورٹ آنے کی ضرورت نہیں، صرف اطلاع دینے کا پاپند ہوگا، جبکہ 96 گھنٹوں کے اندر کورونا کلیئر کی رپورٹ کے حامل مسافروں کو ترجیح دی جائے گی ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علامات والے مسافروں کو بورڈنگ کارڈز جاری کرنے سےبھی روک دیا ہے۔ کرونا وائرس کےپیش نظر مسافروں کا ائیر پورٹ پر ماسک کیساتھ ساتھ سینٹائرز اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مبینہ طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کےمعاملے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج کا اعلان کردیا۔سی اے اے ملازمین و افسران کی نمائندہ تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھا نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہدایت پر کل لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج کیا جائے گا۔

سی اے اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لاہور اور والٹن ائیرپورٹ ملازمین کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ کل دوپہر دو بجے سی اے اے ملازمین لاہور ائیرپورٹ پر احتجاجاً کام بند کردیں گے۔سی اے اے ملازمین سیاہ ما سک پہن کر احتجاج کریں گے۔دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاورائرپورٹ پر احتجاج کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer