پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت کیمیکلز سے پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت کیمیکلز سے پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت کیمیکلز سے پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 2 ہزار 615 کلو کیمیکل زدہ آم تلف کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 97 فروٹ منڈیوں، ایک ہزار 44 فروٹ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی اور چیکنگ کے دوران 2 ہزار 615 کلو کیمیکل ذدہ آم تلف کر دیئے۔ تلف کیے گئے پھلوں کو جلدی پکانے کیلئےممنوعہ کیلشیم کاربائیڈکااستعمال کیاگیاتھا۔ لاہورزون میں 30، راولپنڈی 37، ملتان 15جبکہ مظفر گڑھ زون میں15 فروٹ منڈیوں کی چیکنگ کی گئی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کےمطابق کل 1418 سٹالز اور 1044 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جہاں ناقص پھل تلف کرکے 388سٹالز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ سٹالز پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ہدایات کےمطابق پھل فروخت ہوناخوش آئند عمل ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیلشیئم کاربائیڈمیں موجودآرسینک اور فاسفورس کے ذرات کینسر سمیت متعدد بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
جدیدممالک کی طرح پھلوں کوپکانےکیلئےایتھالین گیس کا استعمال انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer