ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس سے چھڑ چھاڑ کرنےوالوں کی شامت

ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس سے چھڑ چھاڑ کرنےوالوں کی شامت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس میں ردوبدل اور جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 88 موٹرسائیکلوں اور لگژری گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ یا "اپلائیڈ فار" نمبر پلیٹس کے ساتھ چلنے والی 15 ہزار 974 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے یا فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 9 ہزار 382 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ نمبر پلیٹس کو ٹیڑھا، مڑا ہوا رکھنے، توڑنے یا ماڈل چھپانے پر 9 ہزار 218 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق خصوصی مہم کے دوران معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 50 ہزار سے زائد موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر کار مالکان کو 3 ہزار سے 5 ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو 1 ہزار روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ بوگس نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی کی منتقلی کی صورت میں پرانے رجسٹریشن نمبر کے بجائے اپنا نیا یونیورسل نمبر استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اکثر اپنی شناخت چھپانے کے لیے جعلی یا ردوبدل شدہ نمبر پلیٹس کا سہارا لیتے ہیں، لہٰذا ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔