ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسمانی حملے کا ڈراپ سین: خالد نثار ڈوگر پنجاب اسمبلی کی 15 سٹنگز کیلئے معطل

Punjab Assembly , Khalid Nisar Dogar, Hassan Riaz MPA, City42 opposition member suspended
کیپشن: پنجاب اسمبلی کے قائم مقام سپیکر نے آج اجلاس میں ایک رکن اسمبلی پر جسمانی حملہ کرنے میں ملوث رکن خالد نثار ڈوگر کو اسمبلی کے اجلاس کی پندرہ سٹنگز کے لئے معطل کر دیا ہے۔ ایکس پر وائرل ایک ویڈیو سے لئے گئے  اس سکرین شوٹ میں خالد نثار  ڈوگر کو ایک ہاتھ سے رکن اسمبلی حسان ریاض کا ہاتھ پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے انہیں تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قائم مقام سپیکر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک رکن اسمبلی پر جسمانی حملہ کرنے میں ملوث پائے گئے رکن  خالد نثار ڈوگر کو پنجاب اسمبلی کی پندرہ سٹنگز کے لئے معطل کر دیا۔

آج شام رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی پارٹی کے رکن حسان ریاض پر اچانک ان کی نشست پر جا کر جسمانی حملہ کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اسمبلی کا اجلاس روک دیا گیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس 2گھنٹے 21منٹ کی تاخیر سے دوبارہ شروع ہو گیا۔

آج شام پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے رکن  نے اپنی نشست سے اٹھ کر مسلم لیگ نون کے ایک رکن حسان ریاض کی نشست پر جا کر ان پر جسمانی حملہ کر دیا تھا جس کے سبب قائم مقام سپیکر کو اجلاس روکنا پڑا۔ 

سپیکر کے چیمبر میں تفتیش 

اجلاس کو روک کر قائم مقام سپیکر نے سپیکر کے چیمبر میں اجلاس کیا اور اجلاس کے دوران ہونے والے بدتمیزی اور جسمانی تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کی۔ سپیکر کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں  ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی، علی امتیاز وڑائچ، ندیم قریشی، فرحت عباس حکومت کی جانب سے مجتبیٰ شجاع الرحمن ، صہیب بھرتھ،عاشق کرمانی، ذیشان رفیق  موجود تھے۔ 
 حسان ریاض اور خالد نثار ڈوگر نے اپنا اپنا مؤقف بیان کیا۔
سپیکر نے معاملہ کی تحقیقات کرنے کے بعد  خالد نثار ڈوگر کو پندہ سٹنگز کے لئے اسمبلی کی کاروائی میں شریک ہونے سے روک دیا۔ 


پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کررہے ہیں
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے کیا گیا
 

آج کا ایجنڈا کیا تھا

آج پنجاب اسمبلی کے  اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے  جانا تھے اور کچھ ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنا تھے۔ اجلاس میں
اجلاس میں 5 تحاریک التوا  بھی پیش ہونا تھین۔ اور  5 مسعودہ  ہائے قانون منظوری کے لئے پیش کئے جانا تھے۔ اپوزیشن لیڈر کی بدتمیزی کے سبب اجلاس  سوا دو گھنٹے معطل رہا۔

اب اجلاس دوبارہ شروع ہوا ہے تو یہ واضح نہیں کہ آج کے لئے طے کئے گئے ایجنڈا کے تمام نکات پر کام ہو سکے گا یا نہیں۔