سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 24 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 283.45 روپے سے کم ہوکر 283.21روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر25 پیسے سستا ہوکر 286.30 روپے پر آگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 9 پیسے کمی سے 336.27 روپے، برطانوی پاؤنڈ 16 پیسے کمی سے 384.68 روپے، یو اے ای درہم 10 پیسے کمی سے 77.90 روپے، سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 76.25 روپے پر آگیا۔