سٹی 42 : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
پیر کو لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 0.40 ڈالر بڑھ کر 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔
نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 0.34 ڈالر اضافے سے 65.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔