ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ:دارالحکومت بنکاک کے بازار میں فائرنگ، 4 سکیورٹی گارڈز ہلاک

تھائی لینڈ:دارالحکومت بنکاک کے بازار میں فائرنگ، 4 سکیورٹی گارڈز ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک بازار میں ایک شخص نے سرے عام فائرنگ کر کے 4 سکیورٹی گارڈز کو موقع پر ہی قتل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک بازار میں ایک شخص نے سرے عام فائرنگ کر کے 4سکیورٹی گارڈز کو موقع پر ہی قتل کردیا۔

تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل کیوں ہوئے اور قاتل کی نیت کیا تھی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 2 افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں اسپتال میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کے فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔