ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں زیادتی کے واقعات:مودی راج میں خواتین غیر محفوظ

بھارت میں زیادتی کے واقعات:مودی راج میں خواتین غیر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست بہار میں ایک 26 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر سرکاری ایمبولینس میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق بہار میں 26 سالہ خاتون کو ایمبولینس عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا،خاتون گارڈ بھرتی کے دوران جسمانی ٹیسٹ دیتے ہوئے بے ہوش ہو گئی تھیں،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نیم بے ہوشی کے دوران ایمبولینس میں  3 سے 4 افراد نے عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایمبولینس کے روٹ اور وقت کی تصدیق کر لی گئی۔
  این ڈی ٹی وی کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ چراغ پاسوان کا بہار میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کہا کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے،چراغ پاسوان کے مطابق ریاستی انتظامیہ مجرموں کے سامنے جھک چکی ہے،جان سے مارنے ، عصمت دری ، چوری، ڈکیتی جیسے جرائم مسلسل ہو رہے ہیں،یہ صرف عصمت دری نہیں بلکہ مودی کی سرپرستی میں ایک مکمل ادارہ جاتی ناکامی ہے۔یہ واقعہ کسی سنسان گلی میں نہیں بلکہ سرکاری بھرتی کے دوران پیش آیا ہے۔

ناقِص انتظامات کے باعث پیش آنے والے واقعے نے مودی سرکار کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے،مودی سرکار کے ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ جیسے نعرے محض سیاسی دکھاوا ہیں۔