جمال الدین:پرویز الہٰی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت، احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی حاضری کیلئے پیش ہو ئے، چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کیلیے پیش ہوئے، عدالت نے مختیار احمد رانجھا کو پرویز الہٰی کا پلیڈر مقرر کر رکھا ہے۔
عدالت نے پرویز الہی کو بیماری میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے، ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، ملزمان کی ٹرائل کیلیے حاضری مکمل کی گئی، پرویز الہی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
پرویز الہٰی سمیت دیگر پر ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس اور رشوت لینے کا الزام ہے ، نیب نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔
احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔