ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی لڑکی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ لاہورہائیکورٹ طلب

مغوی لڑکی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ لاہورہائیکورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغوی لڑکی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو لاہورہائیکورٹ طلب کرلیا گیا،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو 30 جولائی کو چیف جسٹس ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری شوکت علی کی درخواست پر سماعت کی ،،درخواست گزار نے اپنی بیٹی 24 سالہ علینا شوکت کی بازیابی کے لئے 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا،، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر نے پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی ، اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے اپنی مغوہہ کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے،،مغوہہ نے بہاولپور میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر کسی کے اغوا نہ ہونے بارے بیان دیا ، مغوہہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ کے حراساں کرنے کی استغاثہ بھی دیا ، مغوہہ نے ہائیکورٹ بہالپور بنچ میں والدین کے خلاف حراساں کرنے کی درخواست بھی دی ہے، دروان سماعت درخواست گزار شوکت علی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں جو تصویریں لگائی ہیں ، یہ اس کی بیٹی کی نہیں ہیں ، کمرہ عدالت میں موجود ایک دوسرے وکیل نے بتایا کہ اس کے سائل کی ساندہ میں بیٹی کو بھی اٹھا لیا گیا ہے، تاکہ شوکت علی کی بیٹی کو واپس کروایا جاسکے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ روز پولیس والے ساندہ سے جو لڑکی اٹھا کر لے گئی ہے، اس بارے سی سی پی او لاہور 30 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer