علی رامے:وزیراعلیٰ کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی مون سون فیکٹ شیٹ جاری, فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال کے اعدادوشمار , پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار جاری کئے گئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ میں بارش و بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔
مون سون بارشوں کاپانچواں سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا ،بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، صوبے بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،رواں سال بارشوں میں حادثات کے 152 شہری جاں بحق ،539 زخمی ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کےمطابق بارش کے باعث 210 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے ،فصلوں ،مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا ۔
منگلا ڈیم میں 56 فیصد ،تربیلا میں 85 فیصد پانی موجود ہے، انڈین ڈیمز میں پانی کی سطح تقریباً 43 تک فیصد ہے۔