ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غذائی قلت ، غزہ میں مزید 6 فلسطینی دم توڑ گئے  

 غذائی قلت ، غزہ میں مزید 6 فلسطینی دم توڑ گئے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:غزہ میں غذائی قلت سے مزید 6 فلسطینی دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 87 بچوں سمیت 133 ہو گئی۔

 عالمی ادارہ خوراک کے مطابق 5 لاکھ افراد قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 100 ٹرک امداد جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔  مہینوں کی ناکہ بندی کے باعث یومیہ کم از کم 500 ٹرک امداد کی ضرورت ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی آپریشن میں وقفے کے اعلان کے باوجود بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 34 امداد کے متلاشی شامل ہیں۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔  اسرائیلی میڈیا نے تباہ حال خان یونس اور بیت ہنون کے مناظر جاری کر دیئے ہیں۔