ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک

رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :مشہور و متنازع ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کے اپنے نہیں بلکہ ان کے قریبی دوستوں کی قابلِ اعتراض ویڈیوز ہیں جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رجب بٹ کے قریبی دوست حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں، جنہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین مرد ٹک ٹاکرز کی ان نازیبا ویڈیوز پر حیران اور شدید برہم نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ افراد سوشل میڈیا پر خود کو مذہبی اور بااخلاق ظاہر کرتے ہیں لیکن ان کی پرائیویٹ ویڈیوز ان کی دوغلی شخصیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

متاثرہ ٹک ٹاکرز کا دعویٰ ہے کہ ان کا موبائل ڈیٹا ہیک کر کے یہ ویڈیوز چرائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی نے ان کی اجازت کے بغیر لیک کی ہیں اور اس معاملے کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے تاہم صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ ویڈیوز بنائی ہی کیوں گئیں؟ اور اگر پرائیویٹ تھیں تو اتنی آسانی سے لیک کیسے ہو گئیں؟ بعض صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز خود ان کے قریبی لوگوں نے وائرل کی ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی زور پکڑ چکی ہے کہ حیدر شاہ کی ایک ویڈیو کال کے دوران جس شخص کو وہ اپنا جسم دکھا رہے ہیں، ممکنہ طور پر خود رجب بٹ ہی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

دوسری طرف رجب بٹ اور معروف ٹک ٹاکر زارا ملک کے درمیان مبینہ تعلقات بھی زیر بحث آ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں دونوں کو دبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نہ صرف قوالی نائٹس اور تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیے بلکہ ان کی ہم رنگ لباس پہننے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

صارفین کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں، جب کہ وہ دبئی میں زارا ملک کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

رجب بٹ کی جانب سے ان تمام الزامات پر تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔