ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 140,077 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، سیاسی استحکام اور مالیاتی اشاریوں کے مثبت اشاروں کے باعث انڈیکس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت گرگئی ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 35 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔