تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ویڈیو وائرل

تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثہ گزشتہ دنوں رائچور میں سرم رام مندر کے قریب پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم ہوا، سڑک پر چلتے ہوئے طالب علم بھی حادثے کی زد میں آگئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم سڑک کنارے چھٹی کے بعد گھر جارہے ہیں اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار کار کو دیکھے بغیر یوٹرن لیتا ہے، جس کے بعد موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہوتا ہے اور گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوجاتی ہے اور طالب علم اس کی زد میں آجاتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق حادثے کےفوراً بعد آس پاس کی دکانوں کے لوگ طالبات کی طرف بھاگتے ہیں، لیکن کار سوار موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔موٹر سائیکل سوار اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ طلبا کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔