وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، کیمروں کے ذریعےجلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، کیمروں کے ذریعےجلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل وال پر جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا ۔

محسن نقوی نے مانیٹرنگ کیلئے تعینات پولیس کمیونیکیشن آفیسرز اور دیگر محکموں کے عملے کو مزید محنت سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی ۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کےمتعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں ،مجالس کی 8624کیمروں کےذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے6500 کیمرے فنکشنل ہیں -کچھ عرصہ قبل صرف 2000 کیمرے کام کر رہے تھے -روٹس کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے 1500 کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ 624 سپیشل کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

محسن نقوی نےمزیدکہا کہ واسا کو ممکنہ بارش کے پیش نظر روٹس پر پانی جمع نہ ہونےدینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ حکومت عاشورہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے یکسو ہے- نگران صوبائی وزراء عاشورہ محرم کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں - چیف سیکرٹری اور آئی جی نے آج راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے - 

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے 9 روز خیریت سے گزر گئے ہیں اور انشاء اللہ یوم عاشور بھی پرامن اور خیریت سے گزرے گا- امام حسین علیہ اسلام نے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا - ہم سب کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ کام کرنا ہے اور پرامن فضا کو یقینی بنانا ہے -  انتظامیہ اور پولیس پوری طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے-