ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار  پرلڑکے نے لڑکی کو  پارک میں بلا کر مار دیا  

Boy killed,girl,India,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی سے انکار کیوں کیا،بھارت میں شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکے نے راڈ سر پر مار کر لڑکی کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے علاقے ملویہ نگر میں پیش آیا جہاں لڑکے نے لڑکی کو پارک میں  بلا کر سر پر راڈ مار کر قتل  کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکی  اپنے 28 سالہ دوست عرفان کے ہمراہ پارک آئی اور بات قتل تک جا پہنچی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل کے الزام میں اس کے دوست کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار لڑکے عرفان نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے اس سے ٹھکرا دیا تھا جس پر طیش میں آکر اس کا قتل کیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پارک پہنچے جہاں انہیں ایک لڑکی مردہ حالت میں ملی، لڑکی کے سر پر شدید چوٹیں لگی ہوئی تھیں اور اس کے سر سے بہت زیادہ خون نکل رہا تھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  لڑکی کے گھر والوں نے اس کی عرفان سے شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد لڑکی نے عرفان سے بات چیت بھی بند کر دی تھی، بات چیت بند ہونے کی وجہ سے عرفان بہت اداس تھا۔