حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوعرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوعرق گلاب سے غسل دیدیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کوغسل دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا,  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عرق گلاب سے مزار کو غسل دیا۔

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کوغسل دینے کی تقریب ہوئی,وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عرق گلاب سے مزار کو غسل دیا, مزار کو پچاس من عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، سابق صوبائی وزیر بلال یاسین، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نےشرکت کی۔

غسل دینے کی تقریب میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک، مینجر داتا دربار شیخ جمیل، طاہر مقصود،خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی شریک ہوئے، قیصر امین بٹ، اسلم ترین، پیر ناظم حسین شاہ اور عزیز الرحمان چن سمیت زائرین اور عقیدت مند بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر خزانہ نے آن لائن نذرانہ اور داتا دربار کے توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دربار کا توسیعی منصوبہ شروع کرنے پر محسن نقوی کا نام سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔