محمد عامر کی آئرلینڈ روانگی میں حائل رکاوٹ ختم ہو گئی

Mohammad Amir, Pakistan Cricket Team's Ireland Tour, Visa refusal, City42 , Pakistan Cricket Board, PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش سے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ جاری ہو گیا۔
پی سی بی محمد عامر کی جلد آئرلینڈ روانگی ممکن بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد کر ریا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے لاجسٹک ڈیپارٹمنٹ  کو  محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ ایک دو دن میں ڈبلن آئیرلینڈ میں موجود گرین شرٹس کے ساتھ جا ملیں گے۔

محمد عامر آئرلینڈ تور کے لئے  سیلیکٹ کی گئی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کا ویزا باقی پلئیرز کے ساتھ مینیج نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے باقی ارکان کے ساتھ ڈبلن کیلئے روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ 
اب ویزا ایشو ہونے کے بعد پی سی بی حکام کو توقع ہے کہ وہ ایک دو دن میں ڈبلن پہنچ کر ٹیم کی پریکٹس سرگرمیوں میں شریک ہو جائیں گے۔

کرکٹرز کو کسی مختلف کلائمیٹ کے حامل ملک کے ٹور کے دوران میچز کے شیڈول سے کچھ روز پہلے وہاں جانا ہوتا ہے تاکہ وہ کلائمیٹ کے ساتھ بہتر ایڈجسٹمنٹ کر سکیں۔