پاگل کتے کے کاٹنے سے بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں، ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دیدیا

 پاگل کتے کے کاٹنے سے بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں، ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاگل کتے کے کاٹنے سے ایک اور بچے کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ۔ 

اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے بچہ زندگی و موت کی جنگ لڑنے لگا ۔ ڈاکٹر نے زیر علاج بچے کو لاعلاج قرار دے دیا۔ 

واضح رہے کہ کورنگی میں ایک ماہ قبل پاگل کتے نے بچے کو زخمی کیا تھا، 14 سالہ بچے کو کتے نے پاؤں میں کاٹ کر زخمی کیا تھا، بروقت علاج نہ ہونے اور اینٹی ریبیز ویکسین نہ لگنے سے بچہ متاثر ہو گیا، جس کے بعد بچے کو انڈس اسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا۔ بروقت علاج نہ ہونے کے باعث بچہ لاعلاج ہو گیا ۔ 

 انڈس اسپتال کی ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ بچے کو کافی تاخیر سے اسپتال لایا گیا ہے، بچے کو وائرس نے متاثر کرلیا ہے، اگر وقت پر بچے کو لایا جاتا تو علاج ممکن تھا، اب بچے کا علاج ممکن نہیں ہے، ریبیز کے جراثیم بچے کے دماغ کو متاثر کر چکے ہیں۔ 

مینیجر اینٹی ریبیز پروگرام انڈس اسپتال آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ اگر ریبیز کا بروقت علاج ہو تو متاثرین ٹھیک ہوجاتے ہیں، ہم والدین سے مشاورت کے بعد بچے جو عارضی آرام کے لئے داخل کریں گے، اب بچے کا کہیں بھی علاج ممکن نہیں ہے، ریبیز کے متاثر کو ابتدائی طور پر بخارش سر درد اور بے چینی ہوتی ہے، متاثرہ بچے میں تمام علامات پائی گئی ہیں اور زخم اب پرانا ہوگیا ہے،  اب کہیں بھی علاج ممکن نہیں ہے۔