خاتون کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر 9 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر 9 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بہاولنگر میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ قریبی رشتے دار دوائی دلانے کے بہانے گھر سے لے گیا،خاتون کے مطابق دوائی کے بہانے عمران نامی شخص نے بے ہوشی کا انجکشن لگایا۔

  ملزم عمران نے 2دن قید میں رکھا، اس دوران 9 افراد نے متعدد بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے بتایا کہ وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔