موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

extend in summer vacations
کیپشن: Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

 اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ انکا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائیگا۔قبل ازیں محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے صوبہ کے اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔