ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش پرمہوش حیات کا موقف

 بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش پرمہوش حیات کا موقف
کیپشن: Mehwish Hayat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں کئی  با ر بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں،حالیہ دنوں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھا کہ انہیں کئی  با ر بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، مہوش حیات نے کہا کہ  کہانی اور کردار پسندنہ آنے کی وجہ سے بالی ووڈ کے متعدد فلموں میں کام کرنے سے انکارکیا۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ’مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز آئیں، ایک وقت تھا جب پاکستانی سینما مکمل طور پر بند ہوچکے تھے ، اور ہر دوسرے اداکار وں  کی طرح میں نے بھی فلموں میں کام کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن کبھی فلم کی کہانی اور کبھی کردار مجھے متاثر نہیں کرسکا ۔

 ایک سو ا ل کے جوا ب میں اداکارہ نے پاکستان کےلیے کام کرنے کے بارے میں اپنی ذہنیت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی سرحد پار سنیما میں کام کرنے کے لیے زیادہ دلچسپی نہیں لی،انہوں نے مزید کہا کہ ’انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اگر بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ یقینی طور پر صرف اس وجہ سے کام کریں گی کہ یہ ایک بالی وڈ فلم ہے۔ 

 مہوش حیات نے کہا کہ ’ان کی اپنی ذہنیت ہے ، بالی وڈ نےانہیں کبھی زیادہ متوجہ نہیں کیا اور ان کے خیال میں پاکستانی سنیما کی بحالی کے بعد انہیں یہاں بہت سے مواقع اور پہچان ملی ہے لہذا کام کی تلاش میں بالی ووڈ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer