ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے ریلیف، اونٹ کے منہ میں زیرہ

بجلی صارفین
کیپشن: بجلی صارفین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی صارفین کے لئے چھوٹا سا ریلیف،  صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چند پیسوں کی کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اکیس پیسے فی یونٹ سستی ہوگی جبکہ یہ ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ملے گا۔ نیپرا بجلی میں کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ ممبر سندھ نیپرا این ٹٰی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے، اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں۔

نیپرا سندھ کے ممبر رفیق شیخ کا کہنا ہے کہ سب کو پتا چلنا چاہیے کہ مسئلہ کہاں پر آرہاہے، ڈھائی سال سے ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیاذمہ داری ہے۔ میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پلانٹس چلانے سے ڈیڑھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ہمیں دو سو ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کم فراہم کی گئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ این پی سی سی حکام ایل این جی اورکوئلے کی قلت سے اکاسی کروڑ اناسی لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا، حالیہ بجلی بحران پر حکومت انکوائری کررہی ہے جبکہ فیول کی عدم دستیابی کا معاملہ اوگرا سے متعلق ہے ہمارے ڈومین سے باہر ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے گزشتہ تین سال کی تیرہ ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں، ان ایڈجسٹمنٹس سے گیارہ ارب روپے کا صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ دوسری جانب سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ جو ایڈجسٹمنٹس نیپرانے منظور نہیں کی تھیں ان کو ری کنسائل کرکے لائے ہیں۔  ہم اس کا ایک الگ سے کیس بنا کر اتھارٹٰی کے سامنے پیش کریں گے۔ ان ایڈجسٹمںٹ کے حوالے سے قانونی پہلووں کو بھی لے کرآئے جبکہ چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ نیپرا ان ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کرے گا۔