(حسنین اولکھ)غریب اور متوسط طبقے کیلیے حکومت کا ایک اور تحفہ،یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی عوام کو اب کھانے کی اشیاء مہنگی ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز پر تین بنیادی اشیاء مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔کابینہ نے ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلے کی توثیق کردی۔ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹا مہنگا کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 68 سے بڑھاکر 85 روپے کلو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
گھی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافے کے ساتھ گھی کی قیمت 170 سے بڑھاکر 260 روپے کلو کرنے کی منظوری دی گئی ہےآٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150 روپے مہنگا کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی جس کے بعدآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 سے بڑھ کر 950 روپے ہو جائے گی،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔