ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان کے کھلاڑی نے استعفیٰ دے دیا

کپتان کے کھلاڑی نے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عمر ڈار کہتے ہیں کوئی عہدہ نہیں چاہیے، عمران خان کا کارکن بن کر ہمیشہ کام کرتا رہوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے تنظیم سازی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب کا عہدہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمر ڈار پارٹی کے اس عہدے سے خوش نہیں تھے اس وجہ سے انہوں نے بطور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمر ڈار نے اپنا استعفیٰ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کو بجھوا دیا ہے، عمر ڈار کا کہنا تھا کہ بطور عمران خان کا سپاہی وہ پارٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔