ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شَبِ برات : تعلیمی اداروں میں تعطیل کے حوالے سے اہم خبر

شَبِ برات : تعلیمی اداروں میں تعطیل کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں شَبِ برات جمعرات 3 فروری کو منائی جائے گی جبکہ اس کی چھٹی کا نوٹیفکیشن 4 فروری بروز جمعہ کا ہو نا تھا  تاہم اس موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کے حوالے سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ 

پاکستان میں ہر سال شعبان کے مہینے کی پندرہویں شب یعنی شَبِ برات عقیدت اور روحانی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر مساجد اور دیگر مقامات پر خصوصی قرآنی نشستیں، سیمینارز اور محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ اس شب کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ 

اس سال شعبان کا مہینہ پاکستان میں 21 جنوری 2026 سے شروع ہوا، جس کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے کیا، جس کے تحت شَبِ برات 2026 جمعرات 3 فروری 2026 کو منائی جائے گی۔ 

گزشتہ سال سندھ حکومت نے اس موقع پر اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے لیے تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم اس سال تعطیل کے اعلان کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔ اگر کوئی فیصلہ کیا گیا تو سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 

شَبِ برات کی رات 14 اور 15 شعبان کی درمیانی رات ہوتی ہے، جسے اسلامی روایات میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اس شب میں اللہ تعالٰی لوگوں کی تقدیر، رزق اور عمر کے اہم فیصلے فرماتے ہیں۔ 

افراد اس رات کو عبادت و دعا میں گزار کر اللہ کی رحمت اور نیک نصیب کے لیے دعا کرتے ہیں۔