سٹی 42 : اقبال ٹاؤن اورشیراکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 مختلف گروہوں کے 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
پولیس کے مطابق 110مقدمات کےریکارڈیافتہ ملزم عاطف کوساتھی فرازسمیت گرفتارکیا گیا۔ اسکے علاوہ اقبال ٹاؤن پولیس نے کشمیر بلاک سے ملزم شوکت اور ثاقب کو گرفتار کیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد ملزمان کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔