ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوربھرکےتمام سرکاری سکول نان سیلری بجٹ سےمحروم

لاہوربھرکےتمام سرکاری سکول نان سیلری بجٹ سےمحروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :لاہور بھر کے تمام سرکاری سکول نان سیلری بجٹ سے محروم ہو گئے ہیں، جس کے باعث سرکاری سکول شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

 ذرائع کے مطابق نان سیلری بجٹ کی عدم فراہمی سے سکول سربراہان کو تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلز اور دیگر واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث انہیں مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ اسکولوں کے اکاؤنٹس میں فنڈز منتقل ہی نہیں کیے جا رہے۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2026 میں نان سیلری بجٹ کی مد میں اسکولوں کو دوسری سہ ماہی کی قسط جاری کی گئی تھی، تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود لاہور کے سرکاری اسکولوں کو اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے فنڈز تاحال موصول نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے اسکولوں کے لیے 13 کروڑ 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے، جبکہ پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 8 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود فنڈز کی عدم منتقلی کے باعث لاہور کے سرکاری اسکولوں میں انتظامی اور مالی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس صورتحال پر اسکول سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ نان سیلری بجٹ فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے سے بچ سکیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔