ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات کی تاریخ کاتنازع حل ہو گیا،جنرل ہاؤس اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات 28 فروری کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں اینڈپنڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے وکلاء نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں انتخابی شیڈول پر مکمل اتفاق رائے پایا گیااجلاس کی صدارت صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف علی نسوانہ نے کی، اجلاس میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان اور شفقت محمود چوہان اوردیگر عہدیداربھی شریک ہوئے،وکلاء نے 28 فروری کو انتخابات کے انعقاد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتفاقِ رائے سے کیا گیا فیصلہ بار میں اتحاد اور جمہوری روایات کے استحکام کا مظہر ہے۔