ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق مجموعی طور پر 89 مقامی کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں 16 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں پہنچ گئے ہیں۔ فخر زمان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان سمیت صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان بدستور پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 11 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا کو گولڈ سے ترقی دی گئی ہے۔ گولڈ کیٹیگری میں 32 جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو چار کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی اور ہر کیٹیگری سے ایک کھلاڑی ریٹین کیا جا سکے گا۔ پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔