ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیسی کشتی کے کھلاڑی کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کیخلاف درخواست، جواب طلب

دیسی کشتی کے کھلاڑی کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کیخلاف درخواست، جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے دیسی کشتی کے کھلاڑی کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ اور نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے دیسی کشتی فیڈریشن کےصدر محمد اکرم کی درخواست پر سماعت کی جس میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ فیڈریشن کے صدر نے پاسپورٹ بنانے کےلئے اپلائی کیا تو شناختی کارڈ بلاک ہونے کا پتہ چلا. درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ شناختی کارڈ کسی قانونی جواز کے بغیر بلاک کیاجانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے نادرا کو بلاک کیاگیا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جائے.

Ansa Awais

Content Writer