ویب ڈیسک : سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڈ دئیے، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔
ڈالر کے ساتھ سونے اور چاندی کی قیمت کی بھی اونچی اڑان، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر کمی کے بعد 1928ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
ایک تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 2 لاکھ 9ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،دس گرام سونا 5574ہزار روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 79 ہزار 184 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 2300 روپے کی بلدن سطح قائم کردی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود گزشتہ کئی روز کی طرح ہفتے (28 جنوری 2023)کے روز بھی پاکستان میں سونے کے دام نئی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔