ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پاکستان کیخلاف اعلان جنگ، پی ٹی آئی رہنما بڑی مشکل میں پھنس گئے

Declaration of war against the government of Pakistan, petition filed against Ali Amin Gandapur
کیپشن: PTI, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان کیخلاف اعلان جنگ، علی امین گنڈاپور کیخلاف درخواست دائرکر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں حکومت پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز لہجہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو جنگ کیلئے تیار رہیں کو حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

 علی امین گنڈاپور کے اس بیان کے بعد ان کیخلاف ایف آئی اے سائبر ونگ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمے کی درخواست دی گئی ہے۔درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 25 جنوری کو سابق ایم این اے علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک ٹویٹ میں ریاست کو نہ صرف گالی دی بلکہ حکومت پاکستان کیخلاف جنگ کی دھمکی بھی دی۔

درخواست میں مزید لکھا گیا کہ اس ٹویٹ میں نہ صرف سرکار پاکستان کی ہتک عزت کی گئی ہے بلکہ عوام و خاص کو سرکار کیخلاف انتشار پر بھی اکسایا گیا ہے۔ اس طرح کے مواد سے پاکستان کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔ لہذا علی امین گنڈاپور کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی شخص کو پاکستان اور اداروں کیخلاف انتشاری مواد بولنے یا لکھنے کی ہمت نہ ہو۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر