ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پہنچتے ہی مریم نواز کا ٹوئٹ

 پاکستان پہنچتے ہی مریم نواز کا ٹوئٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز ابوظبی سے لاہور پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے پاکستان پہنچتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کا جھنڈا (ایموجی) استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ 3 سال بعد اپنے والد سے ملی، کبھی اتنا عرصہ ان سے دور نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ ابھی توجہ ن لیگ کو مضبوط کرنے پر ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں، جہاں سے جنیوا جا کر انہوں نے اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer