بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ

 بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ ہو گئے  ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے سخوئی 30 اور میراج 2000 مادھیا پردیش کے ضلع مورینا کے قریب گر کر تباہ ہوئے ، دونوں طیاروں نے گوالیر ایئر بیس سے اُڑان بھری تھی اور وہ معمول کی پرواز پر تھے ، سخوئی 30 میں 2 اور میراج میں 1 پائلٹ سوار تھا .

ابتدائی رپورٹس کے مطابق 2 پائلٹ محفوظ رہے ہیں جبکہ بھارتی فضائیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔