چھریوں کے وار سے خاتون زخمی

 چھریوں کے وار سے خاتون زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں ڈکیتی کے مختلف واقعات میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ بکھر گوٹھ میں چھریوں کے وار سے خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 ڈاکؤوں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو یاسین کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرارہوگیا۔شہریوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو اسی کی پستول سے ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا، ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملیر سٹی بابا ولایت شاہ کے مزار کے قریب مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ، بکھر گوٹھ میں 30 سالہ رئیسہ بی بی گھریلو جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے زخمی ہوگئی۔

Ansa Awais

Content Writer