لاہور میں 265 ٹریفک حادثات ، 293 افراد زخمی

لاہور میں 265 ٹریفک حادثات ، 293 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 293 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 125 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 168 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ 
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔