ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ سے یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا,عدالت نے یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کو 25فیصد ڈسپیرئٹی الاونس کاحقدار قراردے دیا,,عدالت نے اچیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کو عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کی ہدایت کردی
جسٹس شاہد کریم نے مزمل رفیق کی درخواست پر سماعت کی, درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت ،، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے متعلقہ افسران سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کو 25فیصد الاونس دیا جارہا ہے۔یوٹیلیٹی سٹور کے ملازمین کو اس حق سے محروم کیاجاناامتیازی سلوک ہے۔
درخواست گزار وکیل کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی گئی کہ عدالت یوٹیلیٹی سٹور کے ملازمین کو بھی پچیس فیصد ڈسپیریٹی الاونس کی ادائیگی کاحکم دے۔وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین ڈسپیرئٹی الاونس کے حقدار نہیں ہیں ۔سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ۔