کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،27 دکانیں سیل 25 ہزار کے جرمانے عائد

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،27 دکانیں سیل 25 ہزار کے جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کا شہر میں   کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں، 27 دکانیں سیل 25 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، مجموعی طور پر 27 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس اور 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 07 ریسٹورنٹس اور 06 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 11 دکانوں و سٹوروں اور 03 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

تحصیل سٹی میں چسکا ہوٹل، اٹیلین پیزا، ڈاؤن فرائڈ پیزا، رفیق مچھلی فروش، صدیق مچھلی فروش، پیزا برگر ہٹ، کراچی نصیب بریانی، ڈوسے بیکری، اصل میاں پلاسٹک سٹور، میاں پلاسٹک ورلڈ، رفیق سویٹس، سامع بیکرز اور الفتح فارمیسی کو سیل کیا گیا۔

 تحصیل کینٹ میں عثمان الیکٹرانکس، کھٹک جنرل سٹور، آپ پارہ پان شاپ، سٹی موبائلز، نیو کینٹ پان شاپ، مبین ہارڈویئر، مدینہ آٹوز، عباس ویجیٹیبل، آصف ایل پی جی، مدنی ملک شاپ، المدینہ فوڈ پوائنٹ، کراچی نصیب بریانی اور المکہ اچانک بریانی کو سیل کیا گیا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer