ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھی بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھی بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس: لاہور پولیس کا بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے بعد اب منشیات فروشوں کے خلاف بھی بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ایس ایس پی اپریشنز احسن سیف اللہ کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں منشیات کی سپلائی لائن کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے لاہور پولیس نے بڑے منشیات فروشوں کے گینگز پکڑنے کے لیے حساس اداروں کی بھی مدد مانگ لی جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بڑے منشیات فروشوں کے گینگز کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔

 ایس ایس پی اپریشنز احسن سیف اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گئے، آپریشن کا مقصد نوجوان نسل کو اس مہلک زہر سے بچانا ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer