گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے خلاف ملتان چونگی پر احتجاجی ریلی

گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے خلاف ملتان چونگی پر احتجاجی ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ناجائز چالان، گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے خلاف ملتان چونگی پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز، پبلک ٹرانسپورٹرز، پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل عوامی رکشہ یونین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، ملتان چونگی سے بیکھے وال موڑ کی جانب جانیوالی روڈ بند کرکے مظاہرہ کیا گیا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

صدر اتحاد ٹرانسپورٹرز خالد پرویز نے کہا کہ ناجائز چالان بند کیے جائیں، وہیکل انسپکشن سینٹرز کو کھولا جائے، پنجاب بھر کے 36 وہیکل انسپکشن سنٹرز، سی این جی اسٹیشن کو بحال کیا جائے، عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے کہا کہ تین سو ارب روپے کے فراڈ کی مد میں ہزاروں لیگژری گاڑیاں، مزدا، کوچز کو بحال کیا جائے، اگر ہماری کو بحال نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

ٹریفک پولیس اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، ہمیں پارکنگ اسٹینڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے کل بروز جمعہ دوپہر تین بجے جوہر ٹاؤن میں احتجاج کی کال بھی دے دی۔

Shazia Bashir

Content Writer