ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز حضرات کیلئے اچھی خبر

ٹرانسپورٹرز حضرات کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو کل سے تین روز کے لئے گیس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

موسم سرما میں گیس قلت کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کی گی تھی۔ تاہم سوئی ناردرن نے تین روز کے لئے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بدھ کے روز صبح آٹھ سے لیکر جمعہ کی رات آٹھ بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی تاکہ شہری سستے ایندھن سے مستفید ہو سکیں۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق آئندہ ہفتے کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، موسم سرما میں گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو سپلائی معطل کی گئی تھی۔