کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹس کم قیمت پر دستیاب

کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹس کم قیمت پر دستیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پی ایس ایل فا ئیو کی  ٹکٹس فروخت کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، ٹی سی ایس کی مختلف برانچز سے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی، 250 سے لیکر 6000 روپے تک کی چار کیٹگریز متعارف کرائی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کےپانچویں ایڈیشن کےآغاز میں ایک ماہ سےبھی کم وقت رہ گیا ہے، پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹس کی فروخت کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور ملک بھر میں ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی،شہر کے مختلف مقامات میں نجی کوریئر کمپنی، ٹی سی ایس مختلف برانچز سے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی,ایک شناختی کارڈ پر سات ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔
 ذرائع کا کہناتھا کہ دفاتر کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا ہے، کرکٹ فینز لائنز میں لگ کر ٹکٹوں کے حصول کے لیے کوشاں ہے،پی ایس ایل فائیو کےٹکٹس کی کم سے کم قیمت 250روپے رکھی گئی ہے، ٹکٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6ہزار روپے مقرر کی گئی ہے پی ایس ایل فائیو کا میلہ 4شہروں میں 20فروری سے22مارچ تک جاری رہے گا۔

 پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 500 سے 5000 روپے مقرر ہے, شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے ٹکٹس خرید کسی بھی ٹی سی ایس کی برانچز سے خرید سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer