تھانوں سے چالان غائب،تفتیشی افسران کی شامت آگئی

تھانوں سے چالان غائب،تفتیشی افسران کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد نے تین تھانوں ہربنس پورہ،مصری شاہ اور باغبانپورہ کے 87 چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تفتیشی افسران کیخلاف کارروائی کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سیشن کورٹ میں پولیس کی طرف سے قتل کے چالان سماعت کیلئےبھجوائے جاتے ہیں، برانچ میں پولیس کی طرف سےبھجوائے گئےچالانوں کی پڑتال کی گئی تو تین تھانوں ہربنس پورہ،مصری شاہ اور باغبانپورہ کے 199 مقدمات میں 87چالان کم پائے گئے، پولیس سے معلومات لی گئیں توانہوں نے بھی کوئی جواب نہ دیا۔

  ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمد نے ڈی آئی جی انویسٹی کیشن کو پیش نہ کیے گئے چالانوں سے آگاہ کیا،مراسلے میں بتایا کہ مصری شاہ نے 59مقدمات درج کیےان میں 46 چالان پیش کیے،باغبانپورہ پولیس نے 78مقدمات درج کیے 28پیش کیے 50 کاعلم نہیں۔

ہربنس پورہ نے 62مقدمات درج کیے 38پیش کیےاور 24کاعلم نہیں،مراسلے میں چالان فوری بھجوانے کوکہا گیا ہےتاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer